ایڈ یلیڈ ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو 31 رنز سے شکست

ایڈ یلیڈ :  بھارت نے آسٹریلیا کو 31 رنز سے شکست دے دی،4 میچز پر مشتمل سیریز میں بھارت کی 0-1 کی برتری

آسٹریلیا 323 رنز کے جواب میں کھیل کے پانچویں اور آخری روز 291 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

شان مارش 60، مچل اسٹارک، پیٹ کمنس 28،28، اور مارکس ہیرس 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ نیتھن لیون 38 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

بھارت کی جانب سے محمد شامی، روی چندرن ایشون اور جیسپرت بھمبرا نے 3،3 جب کہ ایشانت شرما نے ایک وکٹ حاصل کی۔

بھارت نے پہلی اننگز میں 250 اور دوسری میں 307 رنز بنائے جب کہ آسٹریلوی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 235 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

پی ایس ایل 4 کے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز

لاہور :  پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے میچوں کی ٹکٹیں آن لائن فروخت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے