لاہور : فواد خان اور ماہرہ خان کی نئی فلم ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ آئندہ برس عید الفطر پرنمائش کے لیے پیش کی جائے گی
فلم ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ پہلی پاکستانی فلم بننے جارہی ہے جو بیک وقت مقامی سینماؤں کے ساتھ ساتھ چین میں بھی ریلیز ہوگی۔
چین میں غیرملکی فلموں کی جانچ پڑتال کے بعد بہت کم تعداد میں فلموں کو نمائش کی اجازت دی جاتی ہے۔
فلم ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ کے بیک وقت چینی اور پاکستانی سینماؤں میں ریلیز کیے جانے کے فیصلے کو پاکستانی فلمی صنعت کے لیے ایک مثبت اشارہ قرار دیا جارہا ہے۔
بلال لاشاری کی ہدایات میں بننے والی اس فلم کی کاسٹ میں حمزہ علی عباسی بھی شامل ہیں