پاکستان, سمیت, دنیا, بھر میں, انسانی حقوق کا عالمی دن

پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسانی حقوق کا عالمی دن

اسلام آباد: صدر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت انسانی حقوق کے تحفظ اور جمہوریت کے فروغ کو انتہائی اہمیت دیتی ہے

انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں معاشرے کے غریب، پسماندہ لوگوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کے استحصال کو روکنے کے لئے کام کرنے کی ضرورت پر زوردیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت معاشرے کے محروم طبقات کے وقار، انہیں مساوی حقوق کی فراہمی اور مساوات اور اس نصب العین کو ٹھوس حیثیت میں تبدیل کرنے کے لئے بھرپورکوششیں کررہی ہے۔
اقوام متحدہ کے رکن ملک کی حیثیت سے پاکستان عالمی ادارے کے منشور کی مکمل پاسداری کرتا ہے جو کسی زبان، نسل، صنف اور مذہب کی تفریق کے بغیر انسانی حقوق کے احترام اور آزادی کے بنیادی حق کی حوصلہ افزائی اور اس کے فروغ پر زوردیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

صدر مملکت نے چاروں گورنر اورعلماء کی ویڈیو کانفر نس آج

صدر مملکت نے چاروں گورنر اورعلماء کی ویڈیو کانفر نس آج

اسلام آباد: حکومت نے مساجد کیلئے ایس اوپیز کا از سرنو جائزہ لینے کا فیصلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے