اسلام آباد : چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول کونیب نے 13دسمبر کو طلب کرلیا۔
رکن قومی اسمبلی بلاول بھٹو کو پارک لین کمپنی میں شیئر ہولڈر ہونے پر 13دسمبر کو طلب کر لیا گیا
رپورٹس کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کو نیب اسلام آباد نے تحقیقات کیلئے طلب کرلیا ہے۔
نیب کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری 13 دسمبر کو پیش ہوکرپارک لین کمپنی سے متعلق سوالات کے جوابات دیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو نیب کے سامنے پیش نہیں ہوں گے ان کی جگہ فاروق ایچ نائیک پیش ہون گئے ۔