کرینہ کپورکی شاہد کپورکو بیٹی کی پیدائش پرمبارکباد

ممبئی: بالی ووڈ کی خوربرو اداکارہ کرینہ کپورنے اپنے سابق گہرے دوست اوراداکار شا ہد کپور کو ان کی بیٹی کی پیدائش پر مبارکباد دی ہے۔

بالی ووڈ کی بیبوکرینہ کپوراورشاہد کپور کے درمیان کئی برسوں تک جاری رہنے والے طوفانی عشق کی داستانیں کون نہیں جانتا جس کے باعث وہ ایک لمبے عرصے تک خبروں کی زینت بھی بنے رہے لیکن اب دونوں اداکارہی الگ الگ خوشگوارزندگی کزار رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے اپنے سابق گہرے دوست شاہد کپوراوران کی اہلیہ میرا راجپوت کو ان کی بیٹی کی پیدائش پرخوشی کا اظہارکرتے ہوئے مبارکباد دی ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ کرینہ کپوراورسیف علی خان کے ہاں رواں سال دسمبر میں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ماہرہ نے رقص میں بالی ووڈ اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑ دیا

کراچی: سپر اسٹار ماہرہ خان نے کہا ہے کہ ان کا اور مادھوری کا کوئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے