پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن ، ناقص اشیا کی فراہمی پر کئی دکانوں کو سیل کردیا

 لاہور : پنجاب میں فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں جاری ، ناقص اشیا کی فراہمی پر کئی دکانوں کو سیل کردیا گیا

پنجاب بھر میں فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن جاری۔ کارروائی میں اچار اورمربہ بنانے والے ناقص انتظامات پر6 یونٹس کو سیل کردیا گیا اور25 کو بھاری جرمانے کئے گئے۔

کارروائی کے دوران 2 ہزارکلوناقص اچاراورمربہ جات کو تلف کردیا گیا جبکہ مزید بہتری کے لئے 51 یونٹس کو وارننگ نوٹس بھی جاری کئے گئے۔ فوڈ اتھارٹی کے حکام نے لاہور ریجن میں 56 ،راولپنڈی میں 17، ملتان میں 22 جبکہ مظفر گڑھ ریجن میں 14 یونٹس کو چیک کیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان کے مطابق چیکنگ کے دوران پتہ چلا کہ اچار کی تیاری میں گلے سڑے ، پھپھوندی لگے پھل اورسبزیوں کا استعمال کیا جارہا تھا ۔ اس سے تیار ہونے والا ناقص مربہ اوراچاردلکش پیکنگ میں پیک سپلائی کیا جاتا تھا۔ اس ناقص اچاراورمربہ کے معروف برانڈز کو بھی سپلائی کرنے کے شواہد ملے ہیں جس کی تحقیقات جاری ہے

یہ بھی پڑھیں

وزیراعظم عمران خان تو کہتے ہیں ہر معاملے کی رپورٹ پبلک ہونی چاہیے

وزیراعظم عمران خان تو کہتے ہیں ہر معاملے کی رپورٹ پبلک ہونی چاہیے

لاہور: ہائیکورٹ میں پٹرول بحران اور قیمتوں میں اضافہ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے