کراچی : پورٹ قاسم کے ڈاک ورکرز کافوارہ چوک کی جانب مارچ ، نوکریوں سے برطرفی اور تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر پورٹ قاسم ڈاک ورکرز کا احتجاجی دھرنا
رپورٹ کے مطابقڈاک ورکرز کی نے نوکریوں سے برطرفی اور تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر گذشتہ پانچ ماہ سے کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا ہوا تھا اور آج مظاہرین نے گورنر ہاوس کی جانب پیش قدمی کی۔
پولیس نے مظاہرین کو ریڈ زون میں داخل ہونے سے روکنے کےلیے واٹر کینن کا آزادنہ استعمال، لاٹھی چارج اور آنسو گیس کے شیل فائر کیے۔
میڈیا رپورٹس کا کہنا ہے کہ مظاہرین فوارہ چوک پہنچنے کی کوشش کررہے تھے، پولیس اہلکاروں نے دس سے زائد مظاہرین کو حراست میں بھی لے کر زینب مارکیٹ اور پریس کلب کے راستے بند کردئیے۔