ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ مادھوری کی سیاست میں انٹری کی خبر جھوٹی نکلی،مادھوری کی اچانک سیاست میں انٹری کا سُن کر اُن کے مداح خود بھی حیران رہ گئے تھے
بھارتی میڈیا میں خبر گردش کررہی تھی کہ مادھوری آئندہ عام انتخابات میں بی جے پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گی انہیں پونے کی نشست سے ٹکٹ جاری کیا جائے گا
مادھوری ڈکشت کے مینیجر نے الیکشن لڑنے کے حوالے سے چلنے والی خبروں پر کہا کہ اداکارہ نےسیاست میں آنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا اور نہ اُن کا الیکشن میں حصہ لینے کا کوئی ارادہ ہے، مادھوری کی شہرت کو نقصان پہنچانے کے لیے اس طرح کی باتیں کی جارہی ہیں