شہر قائد کو دوبارہ معاشی ترقی کی طرف گامزن کرنا ہے، وزیر اعظم

کراچی :وزیر اعظم ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں ، گورنر سنددھ اور وزیر اعظم کی ون آن ون ملاقات میں صوبے کی سیاسی و امن و امان کی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔

ملاقات میں اتحادی جماعتوں سے ورکنگ ریلیشن شپ، ترقیاتی منصوبوں پر بھی گفتگو کی گئی جبکہ عمران اسماعیل نے وزیر اعظم کو گلستان جوہر دھماکے کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔

عمران خان نے کہا کہ حکومت کراچی سمیت صوبے کی ترقی کے لیے اقدامات کررہی ہے، شہر قائد کو اس کا وقار اور دوبارہ معاشی ترقی کی طرف گامزن کرنا ہے

گورنر سندھ نے وزیر اعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ آئی جی سندھ سے دھماکے کی رپورٹ طلب کرلی گئی ہے، دہشت گردوں کو ہر صورت بے نقاب کیا جائے گا

وزیر اعظم عمران خان کو شہر میں جاری تجاوزات کے خلاف آپریشن، تاجروں کے مسائل اور عوام میں پھیلی بے چینی سے بھی آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کو شکست دے دی

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کو شکست دے دی

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا تیسراکورونا ٹیسٹ منفی آگیا ، وہ 17روز تک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے