سارہ علی خان کی پہلی ہی مشکل کا شکارہوگئی

سارہ علی خان کی پہلی ہی فلم مشکل کا شکارہوگئی

ریاست اترکھنڈ : بالی وڈ اداکارہ سارہ علی خان کی پہلی ہی فلم کیدارناتھ پر بھارتی ریاست اترکھنڈ میں پابندی عائد کردی گئی۔

سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان کی پہلی بالی وڈ فلم کیدارناتھ ریلیز ہوگئی ،لیکن اس کے ساتھ ہی فلم مشکل کا شکار بھی ہوگئی ۔

ہندو انتہا پسندوں نے فلم پر بھارتی ریاست اترکھنڈ کے سات اضلاع دیہرہ دون، ہریدوار، نینی تال، اودھم سنگھ نگر، پوری، تہری اور آلمورہ میں پابندی عائد کردی۔

ہندو انتہا پسندوں نے فلم کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ فلم لوجہاد کی تشہیر کا باعث بن رہی ہے لہٰذا امن کو قائم رکھنے کے لیے فلم پر پابندی لگائی جائے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے فلم پر ملک بھر میں پابندی عائد کرنے کے لئے اتراکھنڈ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی تاہم عدالت کی جانب سے درخواست مسترد کردی گئی تھی۔


دوسری جانب فلم کیدارناتھ گزشتہ روز ریلیز کردی گئی ، سارہ علی خان اپنی پہلی فلم کو لے کر بہت خوش اور پرامید تھیں کہ ان کی فلم شائقین کو پسند آئے گی لیکن ہوا اس کے برعکس بھارتی تجزیہ نگار ترن آدرش نے فلم کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی اداکاری کو عامیانہ جبکہ سارہ علی خان کی اداکاری کو بہتر قرار دیا ۔

یہ بھی پڑھیں

ماہرہ خان نے سوشل میڈیا پر بھی اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑدیا

ماہرہ خان نے سوشل میڈیا پر بھی اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑدیا

کراچی: شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان نےمقبولیت میں تمام اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ماہرہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے