دپیکا پڈوکون نے دروپتی بننے سے انکار کردیا

دپیکا پڈوکون نے دروپتی بننے سے انکار کردیا

ممبئی : بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے مسٹرپرفیکشنسٹ کی دروپتی بننے سے انکار کردیا

دپیکا پڈوکون کا عامرخان کے ساتھ کام کرنے سے انکار۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارعامر خان ان دنوں اپنے ڈریم پراجیکٹ ’مہا بھارت‘ کی تیاریوں میں مصروف ہیں جس میں وہ بھارتی دیومالائی کردار کرشنا کا کردارادا کریں گے

عامر نے اداکارہ دپیکا پڈوکون کو فلم میں ’دروپتی‘ کے کردار کی پیشکش کی تھی تاہم دپیکا نے مہابھارت میں دروپتی بننے سے انکار کردیا اورعامر خان کی پیشکش ٹھکرادی۔

دپیکا کے دروپتی کے کردار کی پیشکش ٹھکرانے کی وجہ تاحال سامنے نہیں آئی ہے تاہم عامر اور دپیکا کے مداح یہ خبرسن کر افسردہ ہوگئے ہیں کیونکہ دونوں کے مداحوں کی شدید خواہش تھی کہ عامر اور دپیکا ایک ساتھ کسی فلم میں نظر آئیں۔

دپیکا پڈوکون بہت جلد ہدایت کارہ میگھنا گلزار کی فلم کی شوٹنگ کاآغازکریں گی جس میں وہ تیزاب گردی کا شکار ہونے والی خاتون لکشمی اگروال کے کردارمیں نظر آئیں گی۔

یہ بھی پڑھیں

ماہرہ خان نے سوشل میڈیا پر بھی اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑدیا

ماہرہ خان نے سوشل میڈیا پر بھی اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑدیا

کراچی: شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان نےمقبولیت میں تمام اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ماہرہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے