ہر آدمی نے نوازشریف, کو سمجھایا, کہ, اپنے سے, بڑا کام, نہ کرو

ہر آدمی نے نوازشریف کو سمجھایا کہ اپنے سے بڑا کام نہ کرو

لاہور: شیخ رشید احمد نےکہا کہ نوازشریف اور مریم کی ڈیل نہیں ہوئی اس لیے انہوں نے خاموشی توڑ دی جب کہ شہبازشریف این آر او کے لیے 90 کے زاویے سے مرے جارہے ہیں

وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کے لیے اے سی لگا ہونا چاہیے، حوالات میں بیڈہو اور ناشتہ بہترین دیا جائے، ایسی سہولتیں اور ہفتے میں دوبار اسمبلی سے خطاب کا موقع مجھے دے کر قیدی بنایا جائے تو کبھی ضمانت کی درخواست نہ کروں۔
انہوں نےکہا کہ سابق حکومت کی بڑی غلطی تھی وہ اپنے قد سے بڑے کام کررہے تھے، ہر آدمی نے نوازشریف کو سمجھایا کہ اپنے سے بڑا کام نہ کرو۔
شیخ رشید نےمزید کہا کہ وزیراعظم کو تین یا پانچ سال میں الیکشن کرانےکا قانونی اور آئینی حق ہے۔
وزیر ریلوے نے بتایا کہ 31 دسمبر تک ہمارے پاس ٹکٹ کی گنجائش نہیں ہوگی، دو مال گاڑیاں رواں ماہ شروع کررہے ہیں، دونوں پر کنٹینرز لانے لیجانے کی سہولت ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ لاہور اور راولپنڈی کے درمیان ایک اور ٹرین چلانے کا مںصوبہ ہے، تمام ریلوے ٹریک تبدیل کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعظم عمران خان تو کہتے ہیں ہر معاملے کی رپورٹ پبلک ہونی چاہیے

وزیراعظم عمران خان تو کہتے ہیں ہر معاملے کی رپورٹ پبلک ہونی چاہیے

لاہور: ہائیکورٹ میں پٹرول بحران اور قیمتوں میں اضافہ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے