لاہور: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس انوارالحق کا کہنا تھا کہ عدلیہ اس وقت مشکل حالات میں کام کر رہی ہے، 1500 سے 1600ججز ہزاروں کیسز کی سماعت کرتے ہیں
عمارت کی تعمیر سے مزید چالیس عدالتوں کا قیام ممکن ہو جائے گا۔
چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ نئی عمارت میں عدالت کی جگہ مقدمات کے دباؤ کے مطابق ہوگی، تعمیراتی انجینئر سے متعدد نشستوں کے بعد منصوبے کو حتمی شکل دی ہے جو تین سال کی مدت میں مکمل ہو جائے گا۔
تقریب سے نامزد چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سردار شمیم نے بھی خطاب کیا۔