اسد قیصر نے ایران اسپیکرز, کانفرنس, ہم منصب, ڈاکٹر علی لاریجانی, سے ملاقات

اسد قیصر ایران اسپیکرز کانفرنس ہم منصب ڈاکٹر علی لاریجانی سے ملاقات

اسلام آباد: ملاقات میں اسپیکر اسمبلی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران برادرانہ اسلامی روایت، ثقافت اور ہمسائیگی کے لازوال رشتے میں بندھے ہوئے ہیں

پاکستان اپنے ہمسایہ برادر اسلامی و دیگردوست ممالک کے ساتھ اپنے دوستانہ تعلقات کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
اسپیکر اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا کے ممالک کو اپنے مسائل کے حل کے لیے مشترکہ کوششوں کو مزید تیز کرنا ہو گا اور خطے کے امن اور سلامتی کو بہتر بنانے، علاقائی ترقی اور معیشت کو مضبوط کرنے کے لیے خطے کے تمام ممالک کو خصوصی اقدامات اُٹھانے ہونگے۔
اسد قیصر کا مزید کہنا تھا کہ مضبوط معیشت کسی بھی ملک کی ریڑھ کی ہڈی تصور کی جاتی ہے ہمیں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کے ذریعے اپنے ملکوں کی معیشت کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسپیکرز کانفرنس جیسے اہم پلیٹ فارم کے ذریعے ہمیں اپنے خطے کے معاشی استحکام کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اُٹھانے کی ضرورت ہے۔
خطے کے تمام ممالک پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی اور انتہاپسندی خطے کی ترقی میں حائل سب سے بڑی رکاوٹ ہے اس ناسور کے خاتمے کے لیے تمام ممالک کو مشترکہ کوشش کرنا ہو نگی۔
ملاقات میں ایرانی اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا تہران میں منعقدہ اسپیکرز کانفرنس میں شرکت پر شکریہ ادا کیا
ڈاکٹر علی لاریجانی کا کہنا تھا کہ ایران اپنے ہمسایہ ملک پاکستان کے ساتھ اپنے قریبی اور دوستانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون کو جاری رکھنے کا خواہاں ہے۔
ایران کے اسپیکر کا مزید کہنا تھا کہ خطے میں سلامتی، علاقائی ترقی اور معاشی استحکام کے لیے ایران پاکستان کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھے گا۔

یہ بھی پڑھیں

فواد حسن فواد کی, ضمانت منسوخ, کرنے کی اپیل, واپس, کردی

فواد حسن فواد کی ضمانت منسوخ کرنے کی اپیل واپس کردی

اسلام آباد: احتساب کے قومی ادارے نے آشیانہ اور رمضان شوگر ملز کیس میں شہباز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے