وارسا : مس سپرا نیشنل 2018کے مقابلے میں مس پاکستان انزلیکا طاہر نے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا۔
انزلیکا طاہر نے پولینڈ میں ہونے والے مس سپرا نیشنل 2018کے مقابلے میں حصہ لیا اور ٹاپ 25 میں جگہ بنانے میں کامیاب رہیں۔
مقابلے میں ٹاپ 10 کے مقابلے میں انزلیکا طاہر مقابلے سے باہر ہوئیں لیکن پھر بھی پاکستان کی جانب سے کسی خاتون کی جانب سے یہ بڑا اعزاز ہے۔
پولینڈ میں ہونے والے مقابلے میں دنیا بھر کی حسیناﺅں نے شرکت کی جس میں مختلف راﺅنڈز کے بعد حسینہ عالم کا انتخاب کیا گیا۔