سپریم کورٹ کے احکامات کے آڑ, میں, لوگوں, کو, بے روزگار کیا ,جارہا ہے

سپریم کورٹ کے احکامات کے آڑ میں لوگوں کو بے روزگار کیا جارہا ہے

کراچی:  انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے سابق رہنما فاروق ستار نے کہا

تجاوزات کے خلاف آپریشن کے نام پر اور سپریم کورٹ کے احکامات کے آڑ میں لوگوں کو بے روزگار کیا جارہا ہے، وسیم اختر آپ کو کراچی بنانے کا ووٹ ملا تھا برباد کرنے کا نہیں، اب آؤ ووٹ لیکر دکھاؤ کراچی سے، اب عوام انہیں ووٹ نہیں دیں گے، کے ایم سی کی بلڈنگ کے سامنے ان تاجروں کے حق میں مظاہرہ کیا جائے گا جن کی دکانیں تجاوزات کے آڑ میں توڑی گئیں۔
فاروق ستار نے کہا کہ عوام سے کاروبار چھینا جارہا ہے، 5 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں، لوگوں کو بیروزگار کرکے جرائم کو بڑھایا جارہا ہے، چیف جسٹس سے اپیل کرتا ہوں کہ متاثرین سے ملیں اور دیکھیں کہ ان کے حکم کے آڑ میں کیا کیا جارہا ہے، بغیر متبادل دیے رہائشی علاقوں سے اسکول خالی کرائے جارہے ہیں، کے ایم سی کے دستاویزات کے مطابق کرایہ داروں کو متبادل دینا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

کراچی میں ہونے, والی تمام, تقریبات میں, شادی ہال 11 بجے, بند کر دیے, جائیں, گے

کراچی میں ہونے والی تمام تقریبات میں شادی ہال 11 بجے بند کر دیے جائیں گے

کراچی: اس بات کا فیصلہ کمشنر کراچی افتخار شلوانی کی زیر صدارت ہونے والے اعلیٰ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے