اکشے کمار تین فلموں میں مرکزی کردار ادا کریں گے

مبئی : بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو اکشے کمار نے تین بڑی فلمیں سائن کرلیں

ایکشن ہیرو اکشے کمار تین فلموں میں مرکزی کردار ادا کریں گے۔ اکشے مشہور پروڈکشن کمپنیوں سے معاہدے کے بعد تین بڑی فلموں میں نظر آئیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو اکشے کمار فلم ’2.0‘ کی شوٹنگ مکمل ہونے کے بعد ان دنوں فلم ’ہاؤس فل فور‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں لیکن اس کے بعد وہ پروڈکشن ہاؤسز ’فوکس اسٹار اسٹوڈیو اور کیپ آف گڈ ہوپ‘ کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے تحت تین فلموں میں مرکزی کردار ادا کریں گے۔

اکشے کمار کی پہلی خلائی فلم ’مشن منگل‘ ہوگی جسے فلم ’پیڈمین‘ کے فلم میکرز ’آر بالکی‘ کے تعاون سے بنایا جائے گا، اس فلم میں جگن شکتی ہدایت کاری کا جادو جگائیں گے جوکہ اگلے سال نومبر میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

یہ بھی پڑھیں

پلوامہ حملہ، انوپم کھیرنے بھی سدھو کے لیے دل کی بھڑاس نکال دی

پلوامہ حملہ، انوپم کھیرنے بھی سدھو کے لیے دل کی بھڑاس نکال دی

  ممبئی:  بالی ووڈ اداکارانوپم کھیرنے بھی پاکستان کی حمایت پرنوجوت سنگھ سدھو کے لیے دل کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے