گلوکارہ شکیرا کا تعلیم کے فروغ کیلئے 40 لاکھ ڈالرعطیہ

گلوکارہ شکیرا کا تعلیم کے فروغ کیلئے 40 لاکھ ڈالرعطیہ

بگوٹا  : تعلیم کے فروغ کیلئے شکیرا نے 40 لاکھ ڈالرعطیہ کر دئیے

گلوکارہ شکیرا 2003 سے اقوام متحدہ کی خیر سگالی سفیر ہیں،کولمبیا میں بچوں کو تعلیم کی روشنی سے منور کرنے کیلئے شکیرا نے 40 لاکھ ڈالر عطیہ کر دئیے، اس حوالے سے منعقدہ تقریم کے دوران گلوکارہ بچوں کے ساتھ گھل مل گئیں۔

انھوں نے بچوں کی مدد سے ایک اسکول کی بنیاد رکھی ہے اور ان کو علم کی روشنی سے منور کرنے کیلئے 40 لاکھ ڈالر عطیہ بھی کر دئیے۔

کولمبیا میں تقریب کے دوران گلوکارہ بچوں کے ساتھ گھل مل گئیں اور ان کی فرمائش پر تصاویر بھی بنوائیں۔ شکیرا کے عطیے پر اسکول اساتذہ نے ان سے اظہار تشکر بھی کیا۔

 

یہ بھی پڑھیں

اداکار شان ڈالر کے بائیکاٹ کے لیے میدان میں آگئے

اداکار شان ڈالر کے بائیکاٹ کے لیے میدان میں آگئے

کراچی:  اداکار شان شاہد روپے کی ریکارڈ بے قدری کی وجہ سے ڈالر کے بائیکاٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے