,یوسف رضا گیلانی, کے, بیٹے ,کا ,چالان, کیوں, کیا,؟ پولیس افسر ,کا ,تبادلہ

یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کا چالان کیوں کیا؟ پولیس افسر کا تبادلہ

کراچی: سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کا چالان کرنا ایس ایس پی ٹریفک ساؤتھ کو مہنگا پڑ گیا، آصف بھگیو کا تبادلہ ایس ایس پی انویسٹی گیشن ساؤتھ ٹو میں کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شاہراہ فیصل پر سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کا کالے شیشوں، فیسی نمبر پلیٹ پر چالان کیا گیا تھا اور آج آصف بھگیو کا تبادلہ ایس ایس پی انویسٹی گیشن ساؤتھ ٹو میں کردیا گیا ہے۔

کسی کو زبردستی بے گھر کیا گیا، تو میئر کراچی مستعفی ہوجائیں‌ گے: ایم کیو ایم

ایس ایس  پی آصف بھگیو نے کالے شیشوں، فینسی نمبر پلیٹ پر چالان کیا تھا، ذرائع کے مطابق تبادلے کے نوٹیفکیشن میں ایس ایس پی آصف بھگیو کا نام پہلے سے شیڈول نہیں تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز موسیٰ گیلانی کو بھی کالے شیشوں والی گاڑی کے ساتھ روکا گیا اور ان کا جرمانہ کیا گیا گاڑی پر سابق وزیراعظم پاکستان کے الفاظ درج تھے۔

یہ بھی پڑھیں

وفاقی حکومت کا اقدام صوبائی خود مختاری پر حملے کے مترادف ہے

وفاقی حکومت کا اقدام صوبائی خود مختاری پر حملے کے مترادف ہے

کراچی: بلاول بھٹو نے کہا کہ وفاقی حکومت عوامی ردعمل سے پہلے اسپتالوں پر اپنا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے