,شہریوں, کو, صحت ,کی, سہولیات ,فراہم ,کرنا ,ریاست, کی, ذمہ داری, ہے، صدر پاکستان

شہریوں کو صحت کی سہولیات فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے، صدر پاکستان

اسلام آباد: صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ شہریوں کو صحت کی سہولیات فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے ڈاکٹرز کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے بہترین خدمات سر انجام دینے کی ہدایت کی۔

اسلام آباد پمز اسپتال میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ شہریوں کو صحت کی سہولیات فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔ عوام چاہتے ہیں کہ ملک سے کرپشن کا خاتمہ کیا جائے۔ ملکی وسائل صحت،تعلیم اور سوشل سیکٹر پر خرچ کئے جائیں۔

ہرات میں طالبان کے حملے میں 14 افغان فوجی ہلاک , 21 فوجیوں کو طالبان اپنے ساتھ لے گئے۔

صدر پاکستان نے ڈاکٹرز کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے بہترین خدمات سر انجام دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مریضوں کے ساتھ محبت اور اظہار ہمدردی بھی ضروری ہے۔ مریضوں کے جسمانی دکھ اور درد کے ساتھ دماغی پریشانیاں دور کرنے کے عمل میں بھی شریک ہوں۔

تقریب سے وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی نے بھی خطاب کیا اور صحت کے شعبہ کو حکومت کی اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے اس شعبے میں مسلسل تحقیق اور تعلیم پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں

بجلی چوری, پر, قابو پانے سے, اٹھاون ارب روپے, حاصل ہوئے

بجلی چوری پر قابو پانے سے اٹھاون ارب روپے حاصل ہوئے

اسلام آباد: بجلی کے بلوں کی وصولی میں اکیاسی ارب روپے کے اضافہ پر وزیراعظم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے