ابوظہبی ٹیسٹ: پوری پاکستانی ٹیم 156 رنز پر ڈھیر

ابوظہبی: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ابوظہبی ٹیسٹ میں شکست دیکر سیریز اپنے نام کر لی

کیوی بولرز کے سامنے پوری پاکستانی ٹیم 156 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور نیوزی لینڈ نے میچ 123 رنز سے جیت لیا۔

میچ کے آخری روز نیوزی لینڈ نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 353 رنز بنا کر اننگز ڈکلئیر کی تو قومی ٹیم کو جیت کے لیے 280 رنز کا ہدف ملا۔

امام الحق اور محمد حفیظ نے اننگز کا آغاز کیا اور 19 کے مجموعی اسکور پر حفیظ 8 رنز بنا کر ٹم ساؤتھی کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

پہلی اننگز میں سنچری بنانے والے اظہر علی کریز پر زیادہ دیر نہ ٹھہر سکے اور 5 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

بعدازاں حارث سہیل 9، اسد شفیق صفر، امام الحق 22 اور کپتان سرفراز احمد 28، بلال آصف 12 اور یاسر شاہ 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

بابراعظم نے کیوی بولرز کے سامنے کچھ مزاحمت دکھائی اور 51 رنز بنا کر اعجاز پٹیل کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔حسن علی تھے جو 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔اس طرح پوری پاکستانی ٹیم 156 رنز پر ڈھیر ہو گئی

یہ بھی پڑھیں

زینب عباس آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں رپورٹنگ کرتے نظر آئیں گی

زینب عباس آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں رپورٹنگ کرتے نظر آئیں گی

لندن: انگلینڈ میں ورلڈکپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔عالمی کرکٹ کپ کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے