اسلام آباد: شنگھائی الیکٹرک پاور کمپنی نے وزیراعظم کو پاکستان میں 400 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی پیشکش کردی۔
وزیر اعظم عمران خان سے شنگھائی الیکٹرک پاورکمپنی کے وفدنے ملاقات کی۔ ملاقات میں وفدنے وزیر اعظم کو شنگھائی پاور کمپنی کے حوالے سے بریف کیا۔
اس موقع پر شنگھائی الیکٹرک پاورکمپنی کے چیئرمین وانگ یوڈان نے وزیر اعظم کو پاکستان میں 400 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی پیشکش کی جس کا انہوں نے خیر مقدم کیا۔
ڈالر مہنگا کرنے والوں کو چاہیے کہ پہلے وزیراعظم کو بتا دیا کریں، سراج الحق
وزیر اعظم نے کہا کہ شنگھائی الیکٹرک کے سرمایہ کاری سے متعلق فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں، حکومت سرمایہ کاروں کو سہولتوں کی فراہمی کیلئے پر عزم ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی بہت گنجائش ہے۔