بی جے پی نے اداکارہ مادھوری کو 2019 کے عام انتخابات کیلئے امیدوار نامزد کر لیا

نئی دہلی : بھارتی اداکارہ مادھوری ڈکشٹ حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی طرف سے انتخابات میں بھی حصہ لیں گی۔

بھارتی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے  بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک سینیئر رہنما نے کہا کہ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کو 2019 میں ہونے والے عام انتخابات میں پونے کی لوک سبھا سیٹ سے امیدواروں کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔

حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے بالی وڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کو 2019 کے عام انتخابات کیلئے پُونے سے نامزد  ہونے والوں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔

بی جے پی رہنما نے مزید کہا کہ ہم انتخابات میں مادھوری ڈکشٹ کو اپنے امیدوار کی حیثیت سے سامنے لانے پر سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں۔ہمیں ایسا لگتا ہے کہ  پونے لوک سبھا کیلئے اداکارہ مادھوری ڈکشٹ بالکل موزوں امیدوار ہیں۔

مادھوری ڈکشٹ سے پہلے بالی وڈ کی مختلف اداکارائیں بھی سیاست میں کافی سرگرم رہ چکی ہیں۔ اس کے علاوہ جیا بچن، جیا پرادا،  ہیما مالنی،کرن کھیر،  شبانہ اعظمی اور پونم ڈھلون سمیت کئی اور نام بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شاہ رخ کبھی جھگڑا نہیں کرتے

شاہ رخ کبھی جھگڑا نہیں کرتے

ممبئی: شاہ رخ خان کی اہلیہ نے اپنی 25 سالہ کامیاب شادی شدہ زندگی کا راز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے