,ہم, نے ,پھانسی, کا, پھندا ,چوما, لیکن, یوٹرن, نہیں, لیا۔ بلاول بھٹو ,زرداری

ہم نے پھانسی کا پھندا چوما لیکن یوٹرن نہیں لیا۔ بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد: بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم یوٹرن نہیں لیتے۔ ہم نے پھانسی کا پھندا چوما لیکن یوٹرن نہیں لیا۔ 

زیبسٹ یونیورسٹی اسلام آباد میں سندھ کلچر ڈے منایا گیا۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

اس موقع پر طلباء سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان کا نام لیے بغیر کہا کہ ہم یوٹرن نہیں لیتے، مرسوں مرسوں سندھ نہ ڈیسوں کا نعرہ لگاتے ہیں۔ ہم نے آمریت کاسامنا کیا۔ آمروں کے سامنے سرنہیں جھکایا، ہم نے پھانسی کا پھندا چوما لیکن یوٹرن نہیں لیا۔

ایران: ساحلی شہر چابہار میں دھماکا، 3 افراد ہلاک

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمیں اپنی اس عظیم ثقافت اور تاریخ پر فخر ہے۔ ہم اپنی تمام ثقافتوں، زبانوں اور خطوں کے امین ہیں۔ کسی بھی معاشرے میں کلچر کی بڑی اہمیت ہےْ پیپلزپارٹی مساوی حقوق کیلئے ہمیشہ جدوجہد کرتی رہی ہے۔

بلاول بھٹوکے خطاب کے دوران طلباء نے خوب نعرے بازی کی۔ جبکہ اس موقع پر سندھی، بلوچی، پنجابی، پشتو اور گلگتی کلچرل ٹیبلو بھی پیش کیے گئے۔

بلاول بھٹو نے دعویٰ کیا کہ ہم نے دہشت گردوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کی۔

اس موقعے پر یونیورسٹی کے سربراہ خسرو پرویز نے تمام مہمانوں کو سندھی ٹوپی اور اجرک پہنائی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ اپنے اصولوں پر کھڑی رہی اور پھانسی کا پھندا چوما مگر یوٹرن نہیں لیا۔

انہوں نے” مرسو مرسوسندھ نہ ڈیسوں“ کا نعرہ لگاتے ہوئے کہا کہ ہم اپنی تمام ثقافتوں، زبانوں اور روایات کے آمین ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

اسد قیصر, نے سابق, صدر آصف علی زرداری اور خواجہ, سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر, جاری, کردیے

اسد قیصر نے سابق صدر آصف علی زرداری اور خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیے

اسلام آباد: اسد قیصر کی زیر صدارت ہونے والے بجٹ سیشن اجلاس میں قائد حزب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے