,ترک ,خاتون اول, نے, بھارتی وزیراعظم ,کی, بےعزتی ,کر ,دی، ویڈیو وائرل

ترک خاتون اول نے بھارتی وزیراعظم کی بےعزتی کر دی، ویڈیو وائرل

بیونس آئرس:  ترک خاتون اول نے بھارتی وزیراعظم مودی کی بے عزتی کر دی، اس موقع پر مودی کے چہرے پر شدید شرمندگی کے ابھرے تاثرات کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔

ارجنٹائن میں 30 نومبر کو 2 روزہ دنیا کی 20 بڑی معاشی طاقتوں کی تنظیم جی 20 اجلاس ہوا، اجلاس میں بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ترک صدر رجب طیب اردوان سمیت20 ممالک کے سربراہان نے شرکت کی۔ ترک صدر اپنی اہلیہ ایمن اردوان کے ہمراہ اجلاس میں شریک ہوئے۔ دوران اجلاس فوٹو سیشن کے دوران ترک خاتون اول اور بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی کی ایک ویڈیو وائرل ہوگئی۔

سپریم کورٹ کا جیکب آباد کے 648 ترقیاتی منصوبوں کی تحقیقات کا حکم

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اجلاس کے دوران فوٹو سیشن کے لیے بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی اورترک خاتون اول ایمن اردوان ساتھ کھڑے ہیں تاہم جیسے ہی بھارتی وزیر اعظم نے ایمن اردگان کی طرف دیکھا ترک خاتون اول نے فوراً اپنا رخ دوسری طرف موڑکر مودی کو مکمل طور پر نظر انداز کیا۔ ترک خاتون اول کی جانب سے اپنی بے عزتی کیے جانے پر مودی کا چہرہ دیکھنے والا تھا۔

ایمن اردگان نے تو مودی کو نظر انداز کردیا لیکن یہ منظر کیمرے کی آنکھ سے نہ چھپ سکا اور ترک خاتون اول کی بھارتی وزیر اعظم کو نظر انداز کرنے اوران کی بے عزتی کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں

بھارتی وزیر نے پاکستان کا پانی روکنے کا مضحکہ خیز دعویٰ کر دیا

بھارتی وزیر نے پاکستان کا پانی روکنے کا مضحکہ خیز دعویٰ کر دیا

ئی دہلی: پاکستان دشمنی میں بھارت کی مودی سرکار اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی، بھارتی وزیر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے