,فیاض الحسن, چوہان ,کو ,نواز شریف, پر, تنقید, مہنگی, پڑی ,گئی

فیاض الحسن چوہان کو نواز شریف پر تنقید مہنگی پڑی گئی

لاہور:  صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کو نواز شریف پر تنقید مہنگی پڑی گئی۔ فیاض الحسن چوہان نے مخالفین پر جارحانہ انداز اپنایا تو نوجوان لیگی قائدین پر تنقید برداشت نہ کر پائے اور صوبائی وزیر کی تقریر کے دوران شیم شیم کے نعرے  لگانے لگے۔

قومی یوتھ پارلیمنٹ کا اجلاس لاہور کے ٹاؤن ہال میں منعقد کیا گیاْ صوبائی وزیر اطلاعات نے یوتھ اجلاس سے خطاب کے دوران شریف خاندان اور لیگی ادوار کو تنقید کا نشانہ بنایا تو فیاض الحسن چوہان کو لینے کے دینے پڑ گئےْ

پی ٹی ایم وہ حد عبور نہ کرے کہ ریاست کو قدم اٹھانا پڑے، ڈی جی آئی ایس پی آر

فیاض الحسن چوہان بھی نوجوانوں کی بات کا برا مان گئے۔ شریف خاندان پر گھن گرج کے ساتھ الفاظ کے تابڑ توڑ حملے کر کے غصے کا اظہار کیا۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ملک کے ساتھ ناانصافی اور بددیانتی کرنے والوں کو حساب دینا پڑے گا، واویلہ کرنے سے جان نہیں چھوٹنے والی۔

 

یہ بھی پڑھیں

ہسپتال, سے گرفتار, جعلی ڈاکٹروں, کی, تعداد 8 ہوگئی

ہسپتال سے گرفتار جعلی ڈاکٹروں کی تعداد 8 ہوگئی

ملتان: ہسپتال کے چیف سیکیورٹی افسر صباحت شیر خان نے پولیس کو اطلاع دی کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے