حکومت, کا مقصد, صرف آپٹکس, مینیجمنٹ اور, میڈیا مینجمنٹ

حکومت کا مقصد صرف آپٹکس مینیجمنٹ اور میڈیا مینجمنٹ

اسلام آباد: پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما شیری رحمٰن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماضی میں دیکھا تھا کہ اپوزیشن جماعتیں پارلیمان کو اکھاڑہ بنا کر رکھتی ہیں اس وقت صورتحال اس کے بالکل برعکس ہے

شیری رحمٰن کا کہنا تھا کہ حکومت کا مقصد صرف آپٹکس مینیجمنٹ اور میڈیا مینجمنٹ ہے، جس میں ہمارے بہت سے اینکرز دوستوں کی بھی زبا ں بندی کردی گئی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایوان میں پارلیمانی کمیٹیوں کے ذریعے کام کے بجائے صدارتی آرڈیننس لانے کی باتیں ہورہی ہیں، ہر قسم کی قانون سازی صرف پارلیمان کےذریعے ہوگی، اگر زبردستی قانون سازی کرنے کی کوشش کی گئی تو ہم سینیٹ اور قومی اسمبلی میں اپنا بھرپور ردِ عمل دیں گے۔
ملک اقتصادی بحران سے گزر رہا ہے اور ایسے وقت میں حکومت کی کابینہ میں ہی خلیج اور دراڑیں سامنے آرہی ہیں جبکہ حکومت اتنے دنوں میں منی بل کے علاوہ کوئی قانون سازی نہیں کرسکی۔
معیشت کے حوالے سے حکومتی کارکردگی کا ذکر کرتے ہوئے رہنما پی پی پی کا کہنا تھا کہ ڈالر کی قیمت میں انتہائی اضافہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کی جمع پونجیاں ختم ہوگئیں نہ ہی تیل کی قیمتیں کم ہونے کے ثمرات عوام کو پہنچائے گئے۔
شیری رحمٰن کا مزید کہنا تھا کہ حکومت بیرونِ ملک سے قرضے حاصل کررہی ہے لیکن کسی ایک قرضے کی شرائط سے پارلیمان کو آگاہ نہیں کیا گیا۔
وی آئی پی کلچر کو تنقید کا نشانہ بنانے والے آج خود پرائیویٹ جہازوں میں غیر ملکی دورے کرتے ہیں، عالمی مالیاتی فنڈ (ٓائی ایم ایف) سے قرض لینے جارہے ہیں یا نہیں، ہمیں کچھ نہیں بتایا جاتا۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت صدارتی نفاذ کرنا چاہتی ہے ،خطے کے حالات مدِ نظر رکھتے ہوئے ملک کو بحرانی کیفیت سے نکالنے کے بجائے حکومت آمرانہ طرزِ عمل اختیا ر کرنا چاہتی ہے۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی پی پی رہنما نیئر بخاری کا کہنا تھا کہ آئین کے تحت وزیر اعظم کے پاس یہ اختیار نہیں کہ وہ صدارتی آرڈیننس کی تجویز پیش کرے۔
ماضی میں 3 آمر صدارتی آرڈیننس کے ذریعے حکومت کرتے رہے لیکن آج پارلیمنٹ مضبوط ہے اور عوام کے منتخب نمائندے موجود ہیں اگر آرڈیننس کے ذریعے حکومت کرنے کی کوشش کی گئی تو ہم بھرپور مزاحمت کریں گے۔
پی پی پی رہنما نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ مجھے ٹی وی سے معلوم ہوا کہ ڈالر کی قیمت گر گئی جبکہ وزیر خزانہ اسد عمر نے اپنے بیان میں کہا کہ اسٹیٹ بینک کے مانیٹرنگ بورڈ نے اس حوالے سے انہیں اور آگا ہ کیا جس پر انہوں نے وزیراعظم کو اس بارے میں بتایا۔
پی پی پی رہنما نے مزید کہا کہ اس صورتحال کے مطابق وزیراعظم یا وزیر خزانہ میں سے کوئی ایک غلط بیانی سے کام لے رہا ہے جس پر ان پر آئین کے آرٹیکل 62ون ایف کا نفاذ ہوتا ہے اور اس کے تحت دونوں میں سے کسی ایک کو عہدہ چھوڑنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں

بجلی چوری, پر, قابو پانے سے, اٹھاون ارب روپے, حاصل ہوئے

بجلی چوری پر قابو پانے سے اٹھاون ارب روپے حاصل ہوئے

اسلام آباد: بجلی کے بلوں کی وصولی میں اکیاسی ارب روپے کے اضافہ پر وزیراعظم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے