مائیکروسوفٹ, کا پاکستان, میں, ایپ فیکٹری قائم کرنے ,کا اعلان

مائیکروسوفٹ کا پاکستان میں ایپ فیکٹری قائم کرنے کا اعلان

کراچی: مقامی ٹیکنالوجی کمپنی ایل ایم کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر عاطف رئیس خان نے جدید ٹیکنالوجی کی تعارفی تقریب میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مائیکروسافٹ نے مل کر پاکستان میں اپرینٹس شپ فیکٹری قائم کرنے کا اعلان کیا ہے

مائیکرو سافٹ 4Afrika انی شی ایٹو کے ریجنل ڈائریکٹر پاکستان جی ایم امورتے ابدیلا نے کہا کہ ایپ فیکٹری ایک آزمایا ہوا ماڈل ہے جو کامیابی سے مختلف صنعتوں میں نوجوانوں کے روزگار اور کاروبار میں بہتری لا رہا ہے۔
ایپ فیکٹری کے تحت ڈیجیٹل مہارتوں، کوڈنگ اہلیت اور نوجوان آئی سی ٹی گریجویٹس کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کیے جائیں گے۔ نئے ایل ایم کے ٹی سپارک پروگرام کا حصہ بنتے ہوئے ایپ فیکٹری ہر 6 ماہ کے اندر 30 آپرینٹس کو بھرتی کرے گی اور انھیں صنعتی پراجیکٹس کے کام پر سینیئر سافٹ ویئر ٹیکنیشنز کے ساتھ مامور کرے گی۔
پروگرام کی گریجویشن کے بعد آپرینٹس جدید سافٹ ویئر حل کو مکمل طور پر ڈیزائن اور نافذ کر سکیں گے اور ایل ایم کے ٹی اور مائیکرو سافٹ پارٹنرز نیٹ ورک دونوں کے ذریعے روزگار تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

ایکس ڈی آر ٹائیفائیڈ, کی ویکسین کے, لیے وفاق کے, منتظر ہیں

ایکس ڈی آر ٹائیفائیڈ کی ویکسین کے لیے وفاق کے منتظر ہیں

کراچی: وزیر صحت سندھ نے کہا کہ محکمہ صحت ایکس ڈی آر ٹائیفائیڈ سے نمٹنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے