اسلام آباد : عطا الحق قاسمی کا کہنا ہے کہ مریم اورنگزیب جھوٹی ہیں کسی سے مخلص نہیں، مریم اورنگزیب کو میرا پتا تھا نہ کسی صحافی کا، فیصلے پر اپیل کروں گا مسترد ہوئی توجیل جاؤں گا۔
عطاء الحق قاسمی نے کہا کہ مریم اورنگزیب جھوٹی ہیں اور کسی سے بھی مخلص نہیں ہیں، انہوں نے میرے خلاف جھوٹا کیس بنایا، میرے خلاف کچھ نہ ملا تو پروگرام کے بجٹ کا کیس بنا دیا۔
عطاء الحق قاسمی نے کہا کہ بطور چیئرمین میرے پاس کوئی انتظامی اختیارات نہیں تھے، مرنے کے بعد بھی میری کتابیں گواہی دیں گی کہ میں کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ کچھ اور پردہ نشیں بھی ہیں جنہوں نے مجھ پر گند اچھالا، استعفے سے پہلے نواز شریف کو لکھا کہ ٹولے نے رکاوٹ ڈالی، استعفے میں بتایا تھا کہ ان لوگوں کی وجہ سے مستعفی ہو رہا ہوں۔
توقع ہے غیر ملکی صحافی پاکستان کے امن کو مثبت انداز میں اجاگر کریں گے: آصف غفور
ان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ نواز شریف کو پھنسانا چاہتے تھے، پرویز رشید عظیم ہیں، سارا ملبہ خود پر لے لیا اور نواز شریف کو بچا لیا۔
عطاءالحق قاسمی نے کہا کہ میرے خلاف فیصلے پر اپیل مسترد ہوئی تو جیل جاؤں گا، 78 سال کے بوڑھے کو جیل میں ڈالنا ہے تو ڈال دیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ سپریم کورٹ نے عطاء الحق قاسمی کی بطور چیئرمین پی ٹی وی تقرری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے تعیناتی میں ملوث افراد سے 19کروڑ 78 لاکھ روپے لیے جائیں۔