لندن: برطانوی تاریخ میں پہلی بار توہین پارلیمان کی تحریک کو منظور کر لیا گیا ہے، ایوان کے 311 اراکین نے بل کے حق میں جبکہ 293 اراکین پارلیمنٹ نے مخالفت میں ووٹ دیا
رائے شماری کے اس عمل میں حکومتی اتحادی جماعت ڈیموکریٹک یونینسٹ پارٹی بھی اپوزیشن کے ساتھ مل گئی۔
دوسری جانب حکومت نے بریگزٹ پر قانونی مشورہ مکمل کرلیا ہے، اب حکومت نے ڈیل کو شائع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تاہم اراکین کوبریگزٹ ڈیل مسترد ہونے پر پلان بی کا حق بھی حاصل ہے۔