نا انصافیوں, اور, زیادتیوں, کے ازالے کیلئے, مزید, اقدامات کی ضرورت

نا انصافیوں اور زیادتیوں کے ازالے کیلئے مزید اقدامات کی ضرورت

کوئٹہ: بعض سیاسی حلقوں کے مطابق وزیراعلیٰ جام کمال ان سو دنوں میں کافی اُلجھے رہے گو کہ ان کی حکومت نے مختلف فیصلے کئے لیکن عملدرآمد کافی سست روی کا شکار ہے اس کے علاوہ انہیں پارٹی کے اندر سے بھی کافی دباؤ کا سامنا رہا

وزراء، مشیروں کے انتخاب کا ہو یا محکموں کے قلمدان سونپنے کا، انہیں مشکلات کا سامنا رہا۔ حال ہی میں اسپیکر اور ایک وزیر کے استعفے نے بھی وزیراعلیٰ جام کمال کو پریشان رکھا۔
بعض حلقوں کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ اور اسپیکر میں وقتی طور پر جو اختلافات تھے وہ دور کر لئے گئے ہیں لیکن طوفان ابھی تھما نہیں کیونکہ ابھی تک اس حوالے سے بیٹھکیں ہو رہی ہیں، سیاسی ہلچل ابھی ختم نہیں ہوئی۔ سیاسی حلقے سابق وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری کی اچانک کوئٹہ آمد اور اُن کی سیاسی سرگرمیوں کو اہم قرار دے رہے ہیں جبکہ سابق وزیراعلیٰ نواب اسلم رئیسانی بھی سرگرم دکھائی دے رہے ہیں۔ کوئٹہ میں حال ہی میں سابق وزراء اعلیٰ نواب محمد اسلم رئیسانی اور نواب ثناء اللہ زہری کی ملاقات کو بھی سیاسی حلقے تبدیل ہوتی سیاسی صورتحال میں اہمیت کا حامل قرار دے رہے ہیں۔
سیاسی حلقوں کے مطابق بلوچستان اسمبلی کی اپوزیشن جماعتیں اور اپوزیشن بنچوں پر بیٹھے دو وزراء اعلیٰ کی سیاسی سرگرمیاں اور رابطے جبکہ برسراقتدار پارٹی بلوچستان عوامی پارٹی کے اندرونی اختلافات نے بلوچستان کے سیاسی درجہ حرارت میں ’’گرمی‘‘ پیدا کردی ہے۔ ان سیاسی حلقوں کے مطابق جام حکومت کیلئے معاونین خصوصی کا تقرر سیاسی طور پر پریشانی کا باعث بنا ہے جہاں ایک معاون خصوصی کے تقرر پر اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو ناراض ہیں وہاں ایک اور معاون خصوصی کے تقرر پر وزیراعلیٰ جام کمال کی اتحادی جماعت عوامی نیشنل پارٹی نے اپنے پارلیمانی لیڈر اور صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی کے حلقہ انتخاب میں مداخلت قرار دیتے ہوئے اس حوالے سے اپنے سخت تحفظات کا اظہار کیاہے۔
سیاسی تجزیہ نگاروں کے مطابق بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کے حوالے سے ایک مربوط پالیسی اور ماضی میں ہونے والی نا انصافیوں اور زیادتیوں کے ازالے کیلئے مزید اقدامات کی ضرورت وقت کا تقاضا ہے اور موجودہ صوبائی حکومت سے عوام ایسی ہی توقعات وابستہ رکھے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

کوئٹہ, سمیت بلوچستان, کے مختلف, اضلاع, میں زلزلے, کے جھٹکے

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے

کوئٹہ: بولان، سبی اور مستونگ سمیت دیگر علاقوں میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے