ڈاکوؤں, نے اس, ملک کی, معیشت کو, نقصان, پہنچایا

ڈاکوؤں نے اس ملک کی معیشت کو نقصان پہنچایا

اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری نے پگڑی باندھ لی لگتا ہے اب وہ جیل جانے والے ہیں

ڈاکوؤں نے اس ملک کی معیشت کو نقصان پہنچایا، ریلوے ملازمین کے لیے بہتر منصوبے شروع کر رہے ہیں ، صحت اور تعلیم کے منصوبے بھی زیرغور ہیں، ایم ایل 2 اور3 کا بھی جلد افتتاح کیا جائے گا، ایک روزمیں 9 کروڑ70 لاکھ کی تاریخی آمدنی ہوئی اوراللہ سے مدد مانگی ہے منافع میں 10 ارب کا اضافہ کریں گے۔
شیخ رشید نے کہا کہ جو کرائے بڑھائے ہیں ان پر30 دن بعد ریویوکرسکتے ہیں، ٹرینوں کے کرائے میں اضافے کی وجہ درآمدی قیمت زیادہ ہونا ہے، گرین لائن میں ایک کوچ بڑھانے جارہے ہیں، بلوچستان سے کراچی کیلیے دوستی ٹرینیں شروع کی ہیں، کوشش ہوگی نالہ لئی پرٹریک بچھایا جائے ، دس ٹرینیں ایک روپیہ لگائے بغیرشروع کی ہیں، تمام ریلوے اسٹیشنز پروائی فائی لگا رہے ہیں، ریلوے پرعوام نےاعتماد کیا ہے جب کہ ریلوے کی ترقی سے ہی سی پیک کی کامیابی ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ ریلوے کی ترقی کا مہینہ دسمبر سے شروع ہوگا، ریل کے کرائے کا اضافہ صرف 40 ٹرینوں تک محدود ہے، 25 دسمبر سے فریٹ ٹرینیں شروع کر رہے ہیں، ریلوے آبادی کے 65 حصے سے گزرتی ہے اورپاکستان ریلوے میں روسی اورکورین بھی دلچسپی لے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فواد حسن فواد کی, ضمانت منسوخ, کرنے کی اپیل, واپس, کردی

فواد حسن فواد کی ضمانت منسوخ کرنے کی اپیل واپس کردی

اسلام آباد: احتساب کے قومی ادارے نے آشیانہ اور رمضان شوگر ملز کیس میں شہباز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے