ہر ذمہ دار‘ قوم برصغیر اور, افغانستان میں, امن کی, کوششوں, کی, حمایت کرے
U.S. Secretary of Defense James Mattis, was present for he Medal of Honor ceremony for former Specialist Five James C. McCloughan, U.S. Army in the East Room of the White House, on Monday, July 31, 2017. (Photo by Cheriss May) (Photo by Cheriss May/NurPhoto via Getty Images)

ہر ذمہ دار‘ قوم برصغیر اور افغانستان میں امن کی کوششوں کی حمایت کرے

واشنگٹن: ان کی جانب سے بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب وائٹ ہاؤس نے اس بات کی تصدیق کی کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کو افغانستان میں امن عمل میں اپنے خصوصی سفیر ’زلمے خلیل زاد‘ مکمل حمایت کی درخواست کی تھی

چناچہ جب جیمز میٹس سے امریکی صدر کے لکھے گئے خط کے حوالے سے سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ہم برصغیر اور افغانستان میں جاری جنگ کے لیے تمام ’ذمہ دار‘ اقوام کی حمایت کے متلاشی ہیں۔
انہوں نے 1979 میں سوویت یونین کے چڑھائی کے بعد افغانستان میں شروع ہونے والی جنگ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس کو 40 برس ہورہے ہیں، 40 برس بہت بڑا عرصہ ہوتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ وقت ہے کہ ہر کوئی ایک میز پر آئے اور اقوامِ متحدہ کی حمایت کرے، بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کی حمایت کرے، افغان صدر اشرف غنی کی حمایت کرے اور ان سب کی حمایت کرے جو قیامِ امن کی کوششوں میں مصروف ہیں اور دنیا کو ایک بہتر جگہ بنانے کی خواہشمند ہیں۔
ان سے جب پوچھا گیا کہ کیا اب امریکی وزارت دفاع کو پاکستان کی امن مذاکرات میں مدد کے ارادوں پر زیادہ بھروسہ ہے تو انہوں نے کہا کہ ہم اس پر کام کررہے ہیں اور یہ سفارتی سطح پر ہورہا ہے، ہم افغان عوام کے تحفظ کے لے اپنی بہترین کوششیں کریں گے۔
قبل ازیں اس حوالے سے ہونے والی ایک گفتگو میں جیمز میٹس کا کہنا تھا کہ افغانستان کے حوالے سے نئی امریکی پالیسی کے اہم نکات وہی ہیں جو ہیلری کلنٹن نے بطور سیکریٹری اسٹیٹ بیان کیے تھے۔
ہیلری کلنٹن نے طالبان کے سامنے 3 شرائط پیش کی تھیں جس میں القاعدہ کے ساتھ روابط ختم کرنا، افغان عوام کا قتلِ عام روکنا اور آئینی دائرہ کار میں رہنا شامل تھا۔
جیمز میٹس کا کہنا تھا کہ یہ وہ 3 ابتدائی نکات تھے جن پر ہمیں جنگ کے خاتمے کے لیے مشاورت کرنی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

جرمنی کی, حکومت ایران کے, ساتھ بحران میں ثالثی, کا کردار, ادا کرنا, چاہتی ہے

جرمنی کی حکومت ایران کے ساتھ بحران میں ثالثی کا کردار ادا کرنا چاہتی ہے

برلن: جرمنی کی حکومت ایران کے ساتھ بحران میں ثالثی کا کردار ادا کرنا چاہتی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے