کراچی: میٹرو پول ہوٹل کے سامنے شارع فیصل کے آغاز پر ڈی آئی جی ٹریفک جاوید مہر نے موٹر سائیکل سواروں کیلیے خصوصی طور پر بنائی گئی لین کا افتتاح کر دیا
خلاف ورزی پرآج سے چالان شروع کیے جائیں گے۔
تقریب میں ایس پی ٹریفک ساؤتھ آصف بگھیو ، ایس پی ٹریفک ملیر ایس پی نسیم آرا پہنور اور دیگر افسران بھی شریک تھے ، سڑک کے انتہائی بائیں جانب لین ایئرپورٹ تک بنائی گئی ہے ، موٹر سائیکل سوارہیلمٹ بھی ضرور پہنیں۔