ابوظبی:نیوزی لینڈ کے 274 رنز کے جواب میں پاکستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز بنالیے
فیصلہ کن ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز بنالیے ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کی سبقت ختم کرنے کے لیے مزید 135 رنز درکار ہیں۔
پاکستان نے اپنی اننگز شروع کی تو پہلے ہی اوور میں محمد حفیظ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، دوسرے وکٹ امام الحق کی گری جو 9 رنز بنا کر سلپ میں کیچ دے بیٹھے۔
دوسرے روز کا کھیل ختم ہوا تو اظہر علی 62 اور اسد شفیق 26 رنز پر کریز پر موجود تھے۔
نوجوان باؤلر بلال آصف نے نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں، یاسر شاہ نے 3 جبکہ حسن علی اور شاہین آفریدی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔