توقع ہے غیر ملکی صحافی پاکستان کے امن کو مثبت انداز میں اجاگر کریں گے: آصف غفور

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور سے غیر ملکی صحافیوں نے ملاقات کی، اس موقع پر انھوں نے کہا کہ توقع ہے غیر ملکی صحافی پاکستان کے امن کو مثبت انداز میں اجاگر کریں گے۔

آصف غفور نے غیر ملکی صحافیوں کو سیکورٹی صورتِ حال اور جاری آپریشنز پر بریفنگ دی۔ پاک افغان بارڈر اور لائن آف کنٹرول کی صورتِ حال پر بھی اظہارخیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پاکستان میں سیکورٹی کی صورتِ حال بہتر ہوئی ہے، کلیئرنس آپریشنز کے بعد صورتِ حال کو مستحکم کیا جا رہا ہے۔

ASIF,GHAFOOR,1,

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ عالمی برادری صحافیوں کے ذریعے پاکستان کو دیکھ رہی ہے، توقع ہے غیر ملکی صحافی پاکستان کے امن کو مثبت انداز میں اجاگر کریں گے۔

آصف زرداری کا دور ختم ہوگیا، اگلی بار سندھ سے بھی صفایا ہوگا، محمود الرشید

انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے بہتر تشخص سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے اقتصادی مواقع بڑھیں گے، پاکستان کا بہتر تشخص اجاگر کرنے میں میڈیا کا اہم کردار ہے۔

یہ بھی پڑھیں

صدر مملکت نے چاروں گورنر اورعلماء کی ویڈیو کانفر نس آج

صدر مملکت نے چاروں گورنر اورعلماء کی ویڈیو کانفر نس آج

اسلام آباد: حکومت نے مساجد کیلئے ایس اوپیز کا از سرنو جائزہ لینے کا فیصلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے