, کانگریس, قیادت, کی, کوتا,ہی ,کی ,وجہ ,سے ,کرتار پور ,صاحب, پاکستان ,میں ,چلا ,گیا۔، مودی

کانگریس قیادت کی کوتاہی کی وجہ سے کرتار پور صاحب پاکستان میں چلا گیا۔، مودی

جودھ پور: بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے کہا ہے کہ تقسیم ہند کے وقت کانگریس قیادت کی کوتاہی کی وجہ سے کرتار پور صاحب پاکستان میں چلا گیا۔

پاکستان کی جانب سے کرتار پور راہداری کھولنے اور سکھ برادری کا اعتماد حاصل کرنے پر بوکھلاہٹ کے شکار وزیراعظم نریندرا مودی نے اپنی ہرزہ سرائی سے کانگریس کی قیادت اور بھارت کے بانی کہلائے جانے والے گاندھی جی کو بھی نہیں بخشا۔

وزیراعظم نریندرا مودی نے راجستھان میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تقسیم ہند کے وقت کانگریس کی قیادت نے کرتار پور کی مذہبی اہمیت اور سکھ برادری کے جذبات کی جانب توجہ نہیں دی جس کی وجہ سے مقدس مقام سرحد کے اُس پار رہ گیا۔

الیکشن کمیشن کا 30 سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان الاٹ نہ کرنے کا فیصلہ

تاریخ سے نابلد نریندرا مودی کا مزید کہنا تھا کہ بعد میں آنے والی کانگریس حکومتوں نے بھی 70 برسوں میں کرتار پور تک بھارت کی رسائی کے لیے کچھ نہیں کیا، کانگریس کی اس غلطی کو اب میں درست کروں گا۔ اگر آج کرتار پور راہداری کھل گئی ہے تو یہ بی جے پی کو ملنے والی عوامی حمایت کا نتیجہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جرمنی کی, حکومت ایران کے, ساتھ بحران میں ثالثی, کا کردار, ادا کرنا, چاہتی ہے

جرمنی کی حکومت ایران کے ساتھ بحران میں ثالثی کا کردار ادا کرنا چاہتی ہے

برلن: جرمنی کی حکومت ایران کے ساتھ بحران میں ثالثی کا کردار ادا کرنا چاہتی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے