,عثمان ڈار,معاون خصوصی, برائے, یوتھ افئیرز ,مقرر

عثمان ڈارمعاون خصوصی برائے یوتھ افئیرز مقرر

اسلام آباد: وزیراعظم نے نیشنل یوتھ پالیسی لانے اور پاکستان یوتھ پروگرام شروع کرنیکا فیصلہ کرتے ہوئے عثمان ڈار کو معاون خصوصی برائے یوتھ افئیرز مقرر کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے عثمان ڈار نے ملاقات کی جس میں وزیراعظم نے انہیں اپنا معاون خصوصی برائے یوتھ افیئرز مقرر کیا جب کہ وزیراعظم کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے عثمان ڈار کی تقرری کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

وزیراعظم نے نوجوانوں کے لیے قومی پالیسی لانے کا فیصلہ کیا ہے اور آئندہ چند روز میں نیا پاکستان یوتھ پروگرام لانچ کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے جب کہ قومی پالیسی اور یوتھ پروگرام کی تیاری کا ٹاسک عثمان ڈار کو سونپا گیا ہے، عثمان ڈار نیا پاکستان یوتھ پروگرام اور یوتھ پلس پورٹل کی تیاری کریں گے۔

70 کروڑ روپے کی کرپشن: سابق ڈی پی او گجرات ریمانڈ پر نیب کے حوالے

اس موقع پر عثمان ڈار نے بطور معاون خصوصی تنخواہ وصول نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں قومی خزانے پر بوجھ نہیں بنوں گا،انہوں نے کہا کہ لیپ ٹاپ پر نہیں بلکہ نوجوانوں پر پیسہ خرچ کریں گے، وزیراعظم کے ساتھ مل کر نوجوانوں کا با اختیار بنائیں گے۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ عثمان ڈار نوجوانوں سے متعلق پالیسی کے لیے بہترین انتخاب ہیں، نوجوانوں کا حکومت سازی میں کردار نہیں بھول سکتا، نوجوان ساتھ نہ دیتے تو حکومت میں نہ ہوتے، ہم نوجوانوں کو ایسی سہولیات دیں گے جو آج سے پہلے نہیں ملیں۔

یہ بھی پڑھیں

بریفنگ, دفتر خارجہ, کے, بجائے پارلیمنٹ میں, دی جائے

بریفنگ دفتر خارجہ کے بجائے پارلیمنٹ میں دی جائے

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ بریفنگ دفتر خارجہ کے بجائے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے