فیصل آباد میں انسانیت کی تذلیل، لاوارث لاش گدھا گاڑی پرپولیس چوکی منتقل

فیصل آباد: جڑانوالہ کے علاقے بچیانہ میں لاوارث شخص کی لاش کو گدھا گاڑی پر منتقل کرنے کا حکم دینے والا اے ایس آئی صابر معطل کردیا گیا۔

 فیصل آباد میں جڑانوالہ  کے علاقے بچیانہ میں نامعلوم شخص کی لاش ملی جس کی اطلاع  اہل علاقہ نے قریبی پولیس چوکی کو دی جس پر بچیانہ چوکی کے اے ایس آئی صابر نفری کے ہمراہ پہنچے اور لاش کو پولیس موبائل پر منتقل کرنے کے بجائے قریب سے گزرنے والی گدھا گاڑی کے مالک کو لاش چوکی پہنچانے کا حکم دیا۔ پولیس کے خوف سے اہل علاقہ نے لاش کو گدھا گاڑی پر لاد کر چوکی تک پہنچایا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی سی پی او افضال احمد نے چوکی انچارج بچیانہ اے ایس آئی صابر کو معطل کرکے لاش کو ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا۔ سی پی او افضال احمد کا کہنا ہے کہ واقعہ کے حوالے تفتیش جاری ہے اور معاملے میں لاپرواہی برتنے والے پولیس افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی جبکہ لاش کے ورثا کی تلاش بھی کی جارہی ہےجس کے بعد ہی پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

نیب نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو آج پھر طلب کرلیا

نیب نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو آج پھر طلب کرلیا

لاہور: نیب نے اپوزیشن لیڈر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو آج پھر طلب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے