کرینہ کپور کی دوران حمل ریمپ پر واک

بھارت کے شہر ممبئی میں لیکمے فیشن ویک اپنی آب و تاب کے ساتھ جاری ہے۔ شو میں بالی ووڈ ستاروں نے شرکت کی تاہم سب کی توجہ کرینہ کپور نے سمیٹ لی

بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور آج کل حاملہ ہیں تاہم انہوں نے اپنا کام نہیں چھوڑا۔ وہ اپنی فلم ’ویرے دی ویڈنگ‘ کی شوٹنگ میں بھی مصروف ہیں

فیشن ویک میں انہوں نے بھارتی ڈیزائنر سبیاسچی مکھرجی کا ڈیزائن کردہ لباس پہنا اور اعتماد کے ساتھ ریمپ پر واک کی

کرینہ نے اسے اپنی زندگی کا سب سے یادگار لمحہ قرار دیا۔ وہ اس سے قبل بھی اپنے حمل کے حوالے سے میڈیا کی احمقانہ قیاس آرائیوں پر اسے جھاڑ چکی ہیں۔

ان کا ماننا ہے کہ ماں بننا ایک فطری اور نارمل عمل ہے اور میڈیا کو حاملہ عورت کے ساتھ کسی خلائی مخلوق جیسا سلوک نہیں کرنا چاہیئے۔

یہ بھی پڑھیں

شادی کے چند روز بعد ہی اہلیہ کے جھوٹ سامنے آنے لگے تھے: اداکار محسن عباس

شادی کے چند روز بعد ہی اہلیہ کے جھوٹ سامنے آنے لگے تھے: اداکار محسن عباس

لاہور: اداکار و میزبان محسن عباس حیدر نے اہلیہ کے الزامات کے بعد پریس کانفرنس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے