کوئی بحران نہیں, رواں مالی سال, کے لیے, مالی خسارہ, پورا کرلیا گیا

کوئی بحران نہیں رواں مالی سال کے لیے مالی خسارہ پورا کرلیا گیا

اسلام آباد: جنوبی ایشیائی اقتصادی سمٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کی موثر پالیسیوں کے نتیجے میں تمام بنیادی اقتصادی اعشاریے بہتر ہورہے ہیں

انہوں نے کہا کہ ’جو لوگ معیشت کے بارے میں افواہیں پھیلا رہے ہیں وہ ملک کی خدمت نہیں کررہے‘۔
وزیر خزانہ کی جانب سے یہ بیان پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 16 ماہ کی بدترین مندی کے اگلے ہی روز دیکھنے میں آیا۔
گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی دیکھی گئی تھی اور کے ایس ای 100 انڈیکس 13سو 35 پوائنٹس کم ہو کر 39 ہزار 160 پر بند ہوا تھا۔
وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ ملک کی برآمدات میں اضافہ ہوا جبکہ درآمدات اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی کا رجحان جاری ہے۔
انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں تاریخی اضافے پر اسد عمر نے کہا کہ گزشتہ برس سے روپے کی قدر میں مسلسل کمی دیکھی جارہی ہے، تاہم اب صورتحال میں بہتری آرہی ہے۔
اس موقع پر انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، تاہم مرکزی بینک کو مزید ادارہ جاتی بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

بریفنگ, دفتر خارجہ, کے, بجائے پارلیمنٹ میں, دی جائے

بریفنگ دفتر خارجہ کے بجائے پارلیمنٹ میں دی جائے

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ بریفنگ دفتر خارجہ کے بجائے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے