ناسمجھ وزیراعظم, سے, ملک نہیں, سنبھالا جارہا

ناسمجھ وزیراعظم سے ملک نہیں سنبھالا جارہا

ٹنڈو الہیار: :ٹنڈوالہیار میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ ناسمجھ وزیراعظم سے ملک نہیں سنبھالا جارہا

الیکشن میں لائی گئی کٹھ پتلیوں سے کام نہیں چلنا، یہ حکومت ملک نہیں سنبھال سکتی اور حالات بہت سنگین ہیں، تاہم بدترین جمہوریت بہترین آمریت سے بہتر ہوتی ہے، اسی لیے پارلیمنٹ میں بیٹھے ہیں تاکہ کسی اور قوت کو نظام لپیٹنے کا موقع نہ ملے اور ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے، تاہم پی ٹی آئی حکومت کی پوری کوشش ہے کہ کسی طرح نظام کو توڑ دیں۔
یہ ناتجربہ کار حکومت ہے جسے سیاسی سمجھ بوجھ نہیں، ون یونٹ کے خلاف ہم نے جدوجہد کی تھی اور موقع ملا تو آئین میں ترمیم کی، اب یہ حکومت اٹھارویں ترمیم کی کچھ شقوں میں ترمیم کا بہانہ بناکر آئین کو منسوخ کرنا ہے، ہم حکومت کی اس کوشش کی مخالفت کریں گے، یہ حکومت نہیں چل سکے گی، جبکہ موجودہ حکومت کو خطرہ ہوا تو ہم نہیں بلکہ وہی طاقتیں سپورٹ کریں گی جو لے کر آئی ہیں۔
وزیراعظم عمران خان انتقامی کارروائیاں کررہے ہیں اور کہتے ہیں ساری اپوزیشن کو جیل میں ڈالوں گا، ہم میں جیل جانے کی صبر و برداشت ہے لیکن کیا عمران خان خود جیل جانا برداشت کرسکتے ہیں، جیسی کرنی ویسی بھرنی، نواز شریف نے احتساب عدالتیں اور قانون میرے لیے بنائے تھے لیکن خود ان کے گلے پڑگئے اور آج وہ کٹہرے میں کھڑے ہیں، عمران خان آج اپوزیشن کو جیل بھیجیں گے لیکن آنے والا انہیں بھی جیل بھیجے گا۔
جعلی بینک اکاؤنٹس اور منی لانڈرنگ کیس سے متعلق سوال کے جواب میں آصف زرداری نے کہا کہ جب تک جاں ہے یہ جنگ چلتی رہے گی، پہلے بھی مجھے قیدی بنایا گیا تھا اب بھی یہی ارادے ہیں، حکومت ہماری ہمت آزمائے ہم ان کے ظلم آزمائیں گے، جے آٰٗئی ٹی میں مجھے اور بہن کو بلایا ہے لیکن بلاول کو طلب نہیں کیا گیا، ہم نے سوالات کے جواب دیے ہیں، کیس چلے گا تو دیکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

ٹڈی دل, کے, حملوں کے بعد اب یہ خیرپور, میں کپاس کی فصلوں, کی جانب, بڑھ رہی, ہیں

ٹڈی دل کے حملوں کے بعد اب یہ خیرپور میں کپاس کی فصلوں کی جانب بڑھ رہی ہیں

کراچی: خیر پور کے کسانوں نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا کہ اگر موثر اقدامات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے