قدس مرکز نے ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے ٹرمپ کے اقدام کے بعد سے اب تک مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں تین سو پینتالیس فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
قدس ریسرج سینٹر نے اپنی رپورٹ میں فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم میں آنے والی تیزی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے جب سے بیت المقدس کو اسرائیل کے دارالحکومت کی حیثیت سے تسلیم کیا ہے اس کے بعد سے اب تک مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں تین سو پینتالیس فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں اکہتر بچے شامل ہیں۔
چھے دسمبر دو ہزار سترہ کو امریکی صدر ٹرمپ نے اسرائیل کے دارالحکومت کی حیثیت سے بیت المقدس کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا جس پر مختلف عالمی شخصیات منجملہ یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ نے شدید تنقید کی تھی۔
دوسری جانب غرب اردن کے شہر الخلیل کے عوام نے اتوار کے روز بھی صیہونی فوجیوں کی جانب سے فلسطینی شہدا کے جنازے روکے جانے کے خلاف احتجاج کیا۔
مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں فلسطینی پرچم اور شہدا کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔ غاصب صیہونی حکومت فلسطینی شہدا کی لاشیں روک کر تحریک مزاحمت کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات میں فلسطینیوں پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ غزہ میں قید صیہونی فوجیوں کو رہا کرایا جا سکے۔
طاقتورترین پاسپورٹ: متحدہ عرب امارات نے سنگاپور کو پیچھے چھوڑ دیا