رینجرز کی کالعدم لشکر جھنگوی العالمی کے سرغنہ کی گرفتاری کیلیے تعاون کی اپیل

کراچی:  پاکستان رینجرز سندھ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ کالعدم دہشت گرد تنظیم لشکر جھنگوی العالمی کے سرغنہ ، اس کے ساتھیوں اور سہولت کاروں کی تلاش میں تعاون کریں اور فوری اطلاع دیں۔

ترجمان سندھ رینجرز کی جانب سے جاری کیے جانے والے اعلامیے کے مطابق پاکستان رینجرز سندھ کی عوام اپیل ہے کہ وہ مفرور ملزم سید صفدر عرف یوسف خزیفہ عرف خراسانی عرف معاویہ عرف بن حذیفہ عرف شاہ عرف ذیشان ولد سید اسد علی اس کے ساتھیوں اور سہولت کاروں کی تلاش میں تعاون کریں، مفرور ملزم دہشت گرد تنظیم لشکر جھنگوی العالمی کا سرغنہ ہے جو دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں انتہائی مطلوب ہے۔

رینجر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر کسی کو اس کے بارے میں علم ہوتو فوراً رینجرز مدد گار واٹس نمبر 0316-2369996 ای میل ایڈریس rangers.madadgar.com یا رینجرز ہیلپ لائن 1101 پر بذریعہ کال یا ایس ایم ایس دیں معلومات فراہم کرنے والے شخص کو انعام دیا جائے گا اور اس کا نام بھی صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

 

یہ بھی پڑھیں

نوشہرو فیروز, کے, علاقے پڈعیدن کے قریب مال گاڑی, حادثے کا شکار

نوشہرو فیروز کے علاقے پڈعیدن کے قریب مال گاڑی حادثے کا شکار

پڈعیدن: ضلع نوشہرو فیروز کے علاقے پڈعیدن کے قریب مال گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے