ابوظبی: فیصلہ کن ٹیسٹ میچ کے پہلے روز نیوزی لینڈ نے 7 وکٹوں پر 229 رنز بنالیے
نیوزی لینڈ نے محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 229 رنز بنالیے، کپتان ولیم سن نے 89 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، لیگ اسپنر یاسر شاہ نے تین وکٹیں حاصل کیں۔
لیگ اسپنر یاسر شاہ نے تین وکٹیں حاصل کیں اور انہیں تیز ترین 200 وکٹیں حاصل کرنے کے لیے 2 وکٹیں درکار ہیں، بلال آصف نے دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی کے حصے میں ایک وکٹ آسکی۔