کراچی: تحریک انصاف کا میئر کراچی کو ہٹانے کا مطالبہ ، ایم کیوایم تجاوزات کےخلاف آپریشن پرموقف واضح کرے اور فوری طور پراپنا میئر تبدیل کرے۔
ا خرم شیر زمان نے میئرکراچی وسیم اختر کو ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ایم کیوایم فوری طور پر اپنا میئر تبدیل کرے اور تجاوزات کے خلاف آپریشن پر مؤفف واضح کرے
سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی کا کہنا ہےغریبی مٹانے نکلے ہیں، غریب مٹانے کے لئے نہیں، فردوس شمیم نقوی کا کہنا ہے کہ تجاوزات ہٹانے کے طریقہ کار پر تحفظات ہیں پہلے موقع دیا جاتا ہے لوگ تجاوزات ہٹا دیں
میئر کراچی اپنے محکموں کے لوگوں کی نشاندہی کریں،کراچی سرکلر ریلوے نے بے چینی پیدا کی ہوئی ہے، تجاوزات میں معاونت کرنیوالے افسران کو سزا ہونی چاہیے