,وزیراعظم ,عمران خان ,کی ,سینیئر صحافیوں, اور, اینکر پرسن, سے,خصوصی, گفتگو

وزیراعظم عمران خان کی سینیئر صحافیوں اور اینکر پرسن سے خصوصی گفتگو

وزیراعظم عمران خان نے میڈیا کو حکومتی کارکردگی پر نظر رکھنے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں چاہتا ہوں کہ اگر میرا کوئی وزیر غلط کام کر رہا ہے تو وہ ایکسپوز ہو۔

تفصیلات کے مطابق ان خیالات کا اظہار وزیراعظم نے عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے اولین ٹی وی انٹرویو میں‌ کیا، یہ خصوصی انٹرویوآج شام 7 بج کر5 منٹ پرنشر.

وزیراعظم عمران خان جمہوریت میں شفافیت ہونا بہت ضروری ہے، سینسر شپ بہت بری چیز ہے، چاہتاہوں حکومت اتنی شفاف ہو جتنا پہلے کوئی حکومت نہ ہوئی ہو۔

انھوں نے کہا کہ 100 دن میں حکومت کی سمت کا تعین کیا جاتا ہے، حکومت کی سمت سے آگاہ کرناچاہتاہوں ہوں، ایسا سسٹم لاناچاہتا ہوں، جس میں نچلے طبقے کو فائدہ پہنچے، ایلیٹ کلاس کیلئے اچھے وکیل موجود ہیں، غریب آدمی جیلوں میں پڑے ہوتے ہیں، ہماراپوراسسٹم چھوٹے سے طبقے کو تحفظ دینے کے لئے بنا ہے۔

انھوں نے کہا کہ اگر میرا کوئی وزیر غلط کام کرتا ہے، تو چاہتاہوں وہ بےنقاب ہو، کام نہ کرنے والے میری کابینہ میں شامل وزرا گھر جاسکتے ہیں، ہمارے نظام میں نوکریاں بھی صرف ایلیٹ کلاس کو ملتی ہیں، اصل غربت دیہاتوں میں ہے،نچلےطبقےکومواقع دینا چاہتے ہیں۔

امریکی فوج کے وائس ایڈمرل اپنی رہائشگاہ میں مردہ پائے گئے

عمران خان نے کہا کہ ہم پورے پاکستان میں ہیلتھ انشورنس کارڈ لے کر آرہے ہیں، جو غریب لوگ مقدمے نہیں لڑ سکتے ان کوحکومت وکیل کر کے دی گے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے پرعزم ہیں، آرمی چیف لاپتا افراد کا مسئلہ حل کرنے کے لیے ساتھ ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ قانون سازی کے لئے زرداری اور نواز کے ہاتھوں بلیک میل نہیں ہوں گے، آئندہ عام انتخابات قبل ازوقت بھی ہوسکتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ مہنگے ڈالر کا ٹی وی سے پتا چلا.

کرپٹ افراد کو جیل میں ڈالنے میں کون رکاوٹ ہے؟ نیب سے متعلق وزیراعظم کی کیا رائے ہے؟ کیا وزیر اعظم اپنی کابینہ سے مطمئن ہیں؟ اس اہم ترین انٹرویو میں ان سوالات کا جواب دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فواد حسن فواد کی, ضمانت منسوخ, کرنے کی اپیل, واپس, کردی

فواد حسن فواد کی ضمانت منسوخ کرنے کی اپیل واپس کردی

اسلام آباد: احتساب کے قومی ادارے نے آشیانہ اور رمضان شوگر ملز کیس میں شہباز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے