حب ڈیم میں پانی کی سطح 304.5 فٹ تک جا پہنچی

حالیہ بارشیوں کے بعد حب ڈیم میں پانی کی سطح تین سو چار اعشاریہ پانچ فٹ تک جا پہنچی، محکمہ آبپاشی کا کہنا ہے کہ ڈیم میں پانی کی سطح میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

انتظامیہ کے مطابق ڈیم میں موجودہ پانی ایک سے ڈیڑھ سال کیلئے کافی ہے، ڈیم میں اب تک پانی کی سطح میں چھبیس فٹ کا اضافہ ریکارڈ کیا جاچکا ہے جبکہ تین سو انتیس فٹ پر ڈیم مکمل بھر جاتا ہے۔

حب ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش339فٹ ہے جبکہ حالیہ بارشوں سے حب ڈیم کی سطح310فٹ ہونے کا امکان ہے۔

دوسری جانب ذرائع کے مطابق حب ڈیم کے ڈیڈ لیول سے پمپنگ کے ذریعے پانی نکالنے سے مین کینال کو نقصان پہنچا، 8کلومیٹر طویل مین کینال میں ریتی بجری بھر گئی، مین کینال کی دیکھ بھال کی ذمہ داری واپڈا کی ہے. مین کینال سے بلوچستان اور کراچی کی کینال کو پانی فراہم کیا جاتا ہے۔

حب ڈیم آخری مرتبہ2007 میں اوورفلو ہوا تھا، حب ڈیم سے یومیہ کراچی کو62اور بلوچستان کو49ملین گیلن پانی یومیہ فراہم کیا جارہا ہے، حب ڈیم بھر جانے سے پانی فراہمی 3سال جاری رہ سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

نوشہرو فیروز, کے, علاقے پڈعیدن کے قریب مال گاڑی, حادثے کا شکار

نوشہرو فیروز کے علاقے پڈعیدن کے قریب مال گاڑی حادثے کا شکار

پڈعیدن: ضلع نوشہرو فیروز کے علاقے پڈعیدن کے قریب مال گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے