,امریکی فوج, ک,ے وائس ایڈمرل ,اپنی, رہائشگاہ ,میں, مردہ, پائے ,گئے

امریکی فوج کے وائس ایڈمرل اپنی رہائشگاہ میں مردہ پائے گئے

واشنگٹن : بحرین میں تعینات امریکی فوج کے وائس ایڈمرل اسکاٹ سٹیرنی اپنی رہائشگاہ میں مردہ پائے گئے۔

اسکاٹ سٹیرنی مڈل ایسٹ میں  امریکی سینٹرل  کمانڈ کی نیول فورسز اور پانچویں بحری بیڑے کے انچارج تھے۔

چیف آف نیول آپریشنز ایڈمرل جان رچرڈسن نے اسکاٹ سٹیرنی کی موت کی تصدیق کی ۔ انکا کہنا تھا کہ نیول کرمنل انویسٹی گیشن ایجنسی اور بحرینی وزارت داخلہ انکی موت کی تحقیقات میں مصروف ہیں۔ تاہم ابتدائی تحقیقات میں  انکی موت بظاہر مشکوک واقعہ  نہیں لگتا۔

دوسری جانب ایک اور امریکی دفاعی عہدیدار کا کہنا تھا کہ وہ اس کیس کو ’بظاہر خودکشی‘ کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ 5واں امریکی بیڑا بڑے مشرق وسطیٰ کے خطے کو دیکھتا ہے، جو پاکستان کے ساحلوں سے مصر کے سوز کینال تک ہے، جس میں خلیج، بحیرہ احمد، اومان، بحرہ ہند، ابنائے ہرمز اور سوز کینال کے علاقوں کی ذمہ داری بھی شامل ہے۔

پرویز الٰہی کی سپریم کورٹ میں طلبی: ’کس قانون کے تحت بحریہ کو زمین دی گئی‘

ایڈمرل جوہن رجرڈسن کا کہنا تھا کہ 5ویں امریکی بیڑے کے ڈپٹی کمانڈر ریئر ایڈمرل پال سچلائس کو کمانڈر کی ذمہ داری دی گئی ہے جس کا مقصد ’ 5ویں امریکی بیڑے میں ہماری ذمہ داریوں اور مراعات میں تسلسل قائم رکھنا ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’ اسکاٹ اسٹیئرنے کی موت کی خبر ان کے اہل خانہ، 5ویں بیڑے اور پوری امریکی نیوی کے لیے ایک تباہ کن خبر ہے‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’اسکاٹ اسٹیئرنے نیوی کے بہادر افسر تھے، وہ ایک اچھے شوہر اور باپ تھے اور وہ تمام ساتھیوں کے اچھے دوست تھے‘۔

یہ بھی پڑھیں

مختلف ملکوں کی جانب سے ٹرمپ کے اعلان کی مذمت

مختلف ملکوں کی جانب سے ٹرمپ کے اعلان کی مذمت

شام کی وزارت خارجہ نے مقبوضہ جولان کی بلندیوں کے بارے میں امریکی صدر کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے