,پرویز الٰہی, کی ,سپریم کورٹ, میں ,طلبی: ’کس ,قانون ,کے, تحت, بحریہ ,کو ,زمین ,دی ,گئی‘

پرویز الٰہی کی سپریم کورٹ میں طلبی: ’کس قانون کے تحت بحریہ کو زمین دی گئی‘

سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاؤن راولپنڈی کی نظرثانی درخواست پر سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور موجودہ اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کو طلب کرلیا۔

سپریم کورٹ نے پنجاب اسمبلی کے سپیکر اور سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کو محکمہ جنگلات کی زمین نجی ہاؤسنگ سوسائٹی بحریہ ٹاؤن کو فروخت کرنے کے معاملے پر ذاتی حثیت میں عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

چیف جسٹس  کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے چوہدری پرویز الہی کو 4 دسمبر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

نامہ نگار شہزاد ملک کے مطابق سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے راولپنڈی کے علاقے موضع تخت پڑی اور موضع سلکھیتر میں بحریہ ٹاؤن ناجائز قبضے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ بینچ کے سربراہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پرویز الہی کو بلا کر پوچھ لیتے ہیں کس قانون کے تحت بحریہ کو زمین دی گئی۔

عدالت کا کہنا تھا کہ کیسے اس زمین کا کچھ حصہ سابق وزیر اعظم اور چوہدری پرویز الہی کے کزن چوہدری شجاعت حسین ان کے بیٹے سالک اور بیوی کے نام منتقل ہوا۔

بینچ کے سربراہ نے ریمارکس دیے کہ کیسے زمین اس وقت وزیر اعلی کے بھائیوں کو چلی گئی۔

بحریہ ٹاؤن کے وکیل اعتزاز احسن نے کہا کہ سپریم کورٹ نے سروے جنرل کو جنگلات کی زمین کی حدود کے تعین کا حکم دیا تھا اور اس بارے میں رپورٹ ایک ہفتے میں آ جائے گی جس پر بینچ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اس کے بعد تو اس پر نظر ثانی کی ضرورت ہی نہیں رہے گی۔

اعجاز الااحسن نے ریمارکس دیے کہ جنگلات کا رقبہ طے ہو چکا صرف حدود کا تعین ہونا باقی ہے ۔ اُنھوں نے کہا کہ جنگلات کا رقبہ 2210 ایکٹر تھا۔ بینچ کے سربراہ نے بحریہ ٹاؤن کے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا وہ جنگلات کے رقبے کے حوالے سے پہلے بحث نہیں کر چکے۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے اعتزاز احسن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ان کے دعوے کے مطابق یہ رقبہ 1741 ایکٹر تھا جبکہ سپریم کورٹ اس دعوے کو مسترد کر چکی ہے۔

آرمی چیف سے مصر کے سفیر کی ملاقات،علاقائی سکیورٹی ،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

ان موضعوں میں جتنا جنگل کاٹا گیا غلط کاٹا گیا اس لیے عدالت ذمہ داروں کے خلاف فوجداری قانون کے تحت کارروائی پر غور کرے گی۔

اعجاز الااحسن نے ریمارکس دیے کہ وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی نے محکمہ جنگلات کی سمری منظور کی تھی جبکہ قانون کے تحت وزیر اعلی کا حد بندی میں کوئی کردار نہیں ہے۔

اُنھوں نے کہا کہ موضع تخت پڑی میں بحریہ ٹاؤن کے لیے زمین کی حد بندی پرویز الہی کے احکامات پر کی گئی تھی۔

آصف سعید کھوسہ نے اعتزاز احسن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا وہ بتائیں کہ اس غیر قانونی اقدام کا مجرم بحریہ ٹاؤن ہے یا اس وقت کی صوبائی حکومت۔ اُنھوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی زمین بحریہ ٹاؤن کو چلی گئی۔

چیف جسٹس  نے جنوبی پنجاب میں واقع صوفی بزرگ بابا فرید کے مزار کے گرد ونواح میں واقع سرکاری آراضی کی فروخت کے معاملے پر سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کو بھی چار دسمبر کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے رکھا ہے۔

سابق حکمراں جماعت پاکستان مسلم لیگ نواز کے ذرائع نے امکان ظاہر کیا ہے کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے۔

سابق وزیر اعظم اگر سپریم کورٹ میں پیش ہوئے تو وہ پہلی مرتبہ موجودہ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی عدالت میں پیش ہوں گے۔

موجودہ چیف جسٹس سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے دور میں سیکریٹری قانون تھے اور میاں نواز شریف کی سفارش پر ہی اس وقت کے صدر رفیق تارڑ نے میاں ثاقب نثار کو لاہور ہائی کورٹ کا جج تعینات کرنے کی منظوری دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

فواد حسن فواد کی, ضمانت منسوخ, کرنے کی اپیل, واپس, کردی

فواد حسن فواد کی ضمانت منسوخ کرنے کی اپیل واپس کردی

اسلام آباد: احتساب کے قومی ادارے نے آشیانہ اور رمضان شوگر ملز کیس میں شہباز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے